یو اے ای پاک

یو اے ای کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنے کی پیشکش کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ متحدہ عرب امارات کے 12 اور 13 جنوری کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ پاکستانی مصنوعات کے لیے مارکیٹ رسائی اور پاکستان کے پبلک سیکٹر اداروں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم شہباز شریف سے اقتصادی اداروں کے سربراہان کی ملاقات کے دوران ابوظبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی اور انٹرنیشنل ہولڈنگز کمپنی نے نیشنل پارکس منیجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور شمسی توانائی کے منصوبوں سمیت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی ائیرپورٹ منیجمنٹ اور پانچ ریاستی ملکیتی اداروں میں اپنی سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا، دونوں اداروں کے پاس 300 بلین ڈالرکے سرمایہ کاری فنڈزکا پورٹ فولیو موجود ہے۔ فنانس ڈویژن کے ذرائع کے مطابق یو اے ای کو آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں شیئرز کی پیش کش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے