چاند کی سطح کے اندر کیا ہے ؟ سائنسدانوں نے اس سوال کا جواب جان لیا

(پاک صحافت) چاند کی سطح کے اندر کیا ہے یا یوں کہہ لیں کہ وہ کس سے بنا ہے؟ سائنسدانوں نے اس سوال کا جواب جان لیا ہے۔ چاند کی اندرونی سطح ایک ٹھوس گیند کی طرح ہے جس کی کثافت آئرن سے ملتی جلتی ہے۔یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔ خیال رہے کہ نظام شمسی کے سیاروں اور چاندوں کی اندرونی سطح کے بارے میں جاننے کے لیے زلزلے کے ڈیٹا سے مدد لی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کی لہروں سے کسی سیارے یا چاند کے اندر موجود میٹریل کے بارے میں جاننے اور اندرونی سطح کا تفصیلی نقشہ بنانے کا موقع ملتا ہے۔ چاند کی اندرونی سطح ٹھوس ہونے یا سیال ہونے پر بحث کی جا رہی ہے اور اس سوال کے جواب کو جاننے کے لیے فرانس کے نیشنل سینٹر فار سائنٹیفک ریسرچ کے محققین نے خلائی مشنز اور چاند پر لیزر تجربات کے ڈیٹا کو اکٹھا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف اقسام کی اندرونی سطحوں کا کا ماڈل تیار کیا اور پھر ان کا موازنہ ڈیٹا سے کیا۔

واضح رہے کہ نتائج میں کافی کچھ معلوم ہوا ہے اور ٹھوس اندرونی سطح کے شواہد ملے۔ محققین نے بتایا کہ نتائج سے تصدیق ہوتی ہے کہ چاند کی اندرونی سطح زمین جیسی ہے اور اس سے چاند کے ارتقا پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس سطح کی کثافت 7822 کلوگرام فی کیوبک میٹر ہے جو کہ آئرن کی کثافت سے ملتی جلتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ چاند کی سطح کے نیچے ایک سیال تہہ موجود ہے جس کے بعد ٹھوس اندرونی سطح تک رسائی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے