شیری رحمان

پاکستان میں میڈیا مارشل لا نہیں لگنے دیں گے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان میڈیا ڈیولپمینٹ اتھارٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہار کی آزادی پر قدغنیں لگانے کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے اور ملک میں میڈیا مارشل لا نہیں لگنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلق بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام مشکوک اور متنازع ہے۔ شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی صحافتی تنظیموں کے پرامن احتجاج کی حمایت کرے گی۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی سے متعلق قانونی مسودے کو ابھی تک کیوں خفیہ رکھا گیا ہے۔ قانونی مسودے کے بغیر حکومت کس چیز پر مشاورت کر رہی ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قانونی مسودہ صحافتی تنظیموں اور پارلیمان کے سامنے پیش کرے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے