ٹوئٹر کا نیا لوگو متعارف، نام بھی تبدیل

(پاک صحافت) ٹوئٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مشہور برڈ لوگو (logo) کا متبادل پیش کر دیا گیا ہے جبکہ اس کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو کی جانب سے ٹوئٹر کے نئے لوگو کی تصویر ایک ٹوئٹ میں پوسٹ کی گئی اور پھر اسے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر برڈ لوگو کی جگہ لگا دیا گیا۔

تٖفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے نئے لوگو میں ایکس لکھا نظر آ رہا ہے جبکہ ایلون مسک نے بھی اپنی پروفائل امیج بھی اس لوگو سے تبدیل کرتے ہوئے ٹوئٹر بائیو میں ایکس ڈاٹ کام کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ ٹوئٹر کا نام بھی ایکس کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایلون مسک عرصے سے ٹوئٹر کو ایک سپر ایپ ایکس میں بدلنے کے خواہشمند ہیں اور لوگو کی تبدیلی اسی لیے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس تبدیلی کے بعد ٹوئٹر ایک خودمختار کمپنی نہیں رہے گی بلکہ اسے ایک نئی کمپنی ایکس کارپوریشن کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر نے ہمارے رابطوں کے انداز کو بدل دیا اور اب ایکس اس سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے