واٹس ایپ کا بہترین فیچر آخرکار فیس بک میسنجر کا حصہ بن گیا

(پاک صحافت) فیس بک میسنجر دنیا کا دوسرا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم تصور کیا جاتا ہے اور اب اس میں واٹس ایپ کے اہم ترین فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ میسنجر میں کالز اور چیٹس کو بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ بھی میٹا کی ہی ایپ ہے جس میں بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ انکرپشن ٹیکنالوجی کے باعث اب کوئی بھی میسنجر صارفین کے پیغامات یا کالز تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔ درحقیقت کمپنی کو خود بھی میسنجر کی چیٹس اور کالز تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ خیال رہے کہ 2016 سے میسنجر صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا آپشن دستیاب ہے مگر انہیں ہر چیٹ پر اسے خود ٹرن آن کرنا پڑتا ہے، جس کے باعث بہت کم افراد اس فیچر کو استعمال کرتے ہیں۔ مگر بائی ڈیفالٹ اس فیچر کی دستیابی سے چیٹ پلیٹ فارم کی سکیورٹی کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ کئی سال تک کام کرنے کے بعد ہم نے میسنجر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو بائی ڈیفالٹ کر دیا ہے۔ 2019 میں مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ وہ اپنی کمپنی کی تمام ایپس میں نجی چیٹس کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سکیورٹی فراہم کریں گے۔ اس وقت ان کا کہنا تھا کہ ‘جہاں تک مجھے لگتا ہے کہ انٹرنیٹ کا مستقبل پرائیویسی پر مبنی کمیونیکشن پلیٹ فارم ہوگا جو کہ آج کے اوپن پلیٹ فارمز کے مقابلے میں زیادہ اہمیت اختیار کرلے گا’۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے