واٹس ایپ

واٹس ایپ نے دنیا بھر میں موجود اپنے صارفین کی بڑی خواہش پوری کردی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ نے دنیا بھر میں موجود اپنے صارفین کی بڑی خواہش پوری کردی۔  خیال رہے کہ واٹس ایپ کے مخصوص بیٹا ورژن صارفین کے لیے کمپنی نے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کرایا جس کے تحت وہ ایک ہی اکاؤنٹ کو موبائل، ویب، کمپیوٹر، پر استعمال کرسکتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے اس کے ساتھ ہی دائرے کو وسیع کرتے ہوئے ویب اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی ملٹی ڈیوائس سہولت پیش کی تھی۔ ملٹی ڈیوائس فیچر کی سہولت کے تحت صارفین مختلف ڈیوائسز اور ویب ، ڈیسک ٹاپ پر بیک وقت ایک ہی اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صارفین مرکزی یعنی جس ڈیوائس میں اکاؤنٹ بنایا گیا ہو اس کے علاوہ چار مختلف ڈیوائسز پر انٹرنیٹ کے بغیر بھی موبائل استعمال کرسکیں گے۔ واٹس ایپ کے صارفین گوگل پلے اسٹور سے واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ حاصل کرکے اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک مرتبہ بار کوڈ اسکین کرنے کے بعد مرکزی ڈیوائس پر اُن کے پاس مختلف ڈیوائسز میں اکاؤنٹ جڑنے کا پیغام ظاہر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے