انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم کا سابق حکومت کی معاشی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کا عزم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے، مزید بہتری لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے اہم امور اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پاور اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت بیرونی سرمایہ بڑھانا ہماری ترجیح ہوگی، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، معیشت کی بہتری کیلئے ڈی ریگولیشن اور خودمختاری پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ نگران حکومت محدود مدت میں تمام تر توانائیاں معیشت کی اصلاح پر صرف کرے گی، پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر عملدرآمد مزید تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔ ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ ناگزیر ہے۔ نگران وزیراعظم نے ہدایات دیں کہ کراچی تا چمن شاہراہ کی ازسر نو تعمیر پر کام شروع کیا جائے اور کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے آوٹ آف دی باکس اپروچ برؤے کار لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے