سیارچے

ناسا نے خطرناک سیارچوں کو زمین سے ٹکرانے سے روکنے کیلئے پہلا خلائی مشن لانچ کردیا

نیو یارک (پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے خطرناک اور  بڑے سیارچوں کو زمین سے ٹکرانے سے روکنے کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا خلائی مشن لانچ کردیا ہے۔ اس مشن کا کام سیارچوں کو زمین سے ٹکرانے سے روکنا اور زمین کو سیارچوں کے ممکنہ خطرات سے  بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کی جانب سے اس مشن کا نام Dart رکھا گیا ہے جس میں اس ٹیکنالوجی کی جانچ کی جائے گی جس کے ذریعے زمین کی جانب آنے والے خطرناک سیارچوں کو تباہ کیا جاسکے گا۔ ذرائع کے مطابق ناسا کے اس مشن میں خلائی جہاز  Dartکو  زمین کے قریب موجود ایک سیارچے 65803 Didymos  کے چاند Dimorphus سے ٹکراکر یہ دیکھنے کی کوشش کی جائے گی کہ اس ٹکراؤ سے اس کی رفتار اور سمت میں کتنی تبدیلی رونما ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سیارچے 65803 Didymos کو 1996 میں دریافت کیا گیا تھا اور یہ زمین کے قریب موجود بے شمار اجسام میں سے ایک ہے جسے کرہ ارض کیلئے خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اگر کائناتی ملبے کا چند سو میٹرز پر محیط کوئی ٹکڑا زمین سے ٹکرا گیا تو اس کا اثر پورے ایک براعظم پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے