شیری رحمان

پاکستان سابق حکومت کے غلط فیصلوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہ بات برداشت نہیں ہوتی کہ ان کے علاوہ کوئی حکمرانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے قرضوں اور مہنگائی کے بم گرائے، پاکستان سابق حکومت کے غلط فیصلوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے کوئی نہیں بھاگ رہا، انتخابات جمہوری طریقے اور الیکشن کمیشن کی تیاری سے ہونگے۔ شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اپنے آپ کو بے نقاب کر رہے ہیں، پر امن احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے لیکن انہوں نے لوگوں سے کہا خون خرابہ کرو ہم جنگ کے لئے نکلے ہیں۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے مزید کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کی عدم تیاری کا بار بار اعتراف کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کم لوگ دیکھ کر چپ چاپ گھر چلے گئے اور اب عمران خان پھر پورے ملک کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ عدالتوں کو گالی دے کر اگلے دن ان کے سامنے استدعا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے