انسٹاگرام

انسٹاگرام کی جانب سے فل اسکرین فیڈ، پوسٹ اور فل اسکرین ریل جیسے آپشن پر کام کا آغاز

کیلیفورنیا (پاک صحافت) انسٹا گرام نے ایک نئے ہوم فیڈ کے ایک بھرپور انٹرفیس پرکام شروع کردیا ہے اور اس میں فل اسکرین فیڈ، پوسٹ اور فل اسکرین ریل جیسے آپشن شامل ہیں۔ لیکن واضح رہے کہ اس میں ٹک ٹاک کی نقل بھی شامل ہے۔

تفسیلات کے مطابق انسٹاگرام کا الگورتھم بھی بہتربنایا جارہا ہے۔ جس کے بعد انسٹاگرام کا موجودہ فارمیٹ بالکل بدل جائے گا۔ یاد رہے کہ ٹک ٹاک کی تمام ویڈیو کلپس ایک ہی وقت میں سامنے آتی ہیں جو فل اسکرین میں ظاہر ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک دیکھنے کی ایسی لت لگ جاتی ہے کہ انسان گھنٹوں اسے تکتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ بعض تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ انسٹاگرام ان تبدیلیوں پر دو برس سے سوچ رہا ہے لیکن اس نے بہت دیر کی اور یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک بازی لے گیا اور بہت مقبول ہورہا ہے۔ لیکن اب بھی نہیں معلوم کہ بعض افراد کو فراہم کیا جانےوالا انسٹاگرام کا یہ نیا آپشن پوری دنیا میں کب پیش کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے