فیصل کریم کنڈی

عمران خان کو اپنے کرتوتوں کیوجہ سے جیل نظر آرہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سابق وزرا اور صدور عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو عمران خان کیوں نہیں ہوتے؟ عمران خان سرٹیفائیڈ چور ہیں جنہوں نے لوگوں کے پیسے کھائے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت ہوئی جبکہ تحریک انصاف نے عدم اعتماد کے معلوم ہونے پر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کیے۔ عمران خان نے عالمی سطح پر ملک کو بدنام کیا، عمران خان کی کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی لیکن پھر بھی پلستر باندھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عدالتیں انہیں کچھ نہ کہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے