یوٹیوب

یوٹیوب انتظامیہ نے پاکستانی یوٹیوبرز کو بڑا جھٹکا دے دیا

کراچی (پاک صحافت) یوٹیوب انتظامیہ نے پاکستانی یوٹیوبرز کو بڑا جھٹکا دے دیا، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوٹیوب اپنی شارٹس ویڈیو کو ٹِک ٹاک کے برابر لانے کے لیے مزید 30 ممالک کے یوٹیوبر کے لیے دس کروڑ ڈالر کی مجموعی رقم فراہم کرے گا۔ تاہم 30 ممالک میں پاکستان شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کے چیف پروڈکٹ آفیسر کے مطابق شارٹس فنڈ اب دنیا کے کئی ممالک کے لیے ہے جس کے تحت انفرادی چینل کو 100 سے دس ہزار ڈالر تک کی مدد کی جائے گی۔ان یوٹیوبر سے کہا جائے گا کہ وہ ٹک ٹاک جیسی مختصرویڈیو بنائیں اور انہیں اپ لوڈ کریں۔جس سے کم عمر اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر کو ماہانہ بنیادوں پر اضافی بونس رقم ادا کی جائے گی لیکن اس کا انحصار آپ کے ملک اور چینل کے فروغ پر ہے۔یوٹیوب ہر مہینے ان کئی ہزار تخلیق کاروں سے خود رابطہ کرے گا، جن کے شارٹس زیادہ مقبول ہوں گے اور انہیں ان کی کمائی ہوئی رقم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل کے اے آئی سرچ ٹول کی جانب سے صارفین کو عجیب جوابات دیے جانے کا انکشاف

(پاک صحافت) گوگل سرچ میں گزشتہ دنوں اے آئی اوور ویوز نامی فیچر کا اضافہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے