اسفنج متعارف

ہو ا میں موجود بخارات کو صاف پانی میں تبدیل کرنے والا اسفنج متعارف

سنگاپورسٹی (پاک صحافت) نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے سائنسدانوں نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی، غیر ملکی رپورٹ کے مطابق  ماہرین نے ایسا ہلکا پھلکا اسفنج ایجاد کرلیا ہے جو ہوا میں موجود بخارات کو جذب کرکے براہِ راست صاف اور پینے کے قابل پانی میں تبدیل کرتا ہے۔ خیال رہے کہ  ہوا میں موجود بخارات کو صاف اور تازہ پانی میں تبدیل کرنے والے عمل میں کسی بھی قسم کی بجلی یا دھوپ کی ضرورت نہیں پڑتی۔

تفصیلات کے مطابق یہ اسفنج بہت ہلکا اور نرم ہے جس کا شمار ’’ایئروجیل‘‘ قسم کے مادّوں میں کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ایئروجیل کی تیاری میں ’’میٹل آرگینک فریم ورک‘‘ (ایم او ایس) کہلانے والا ایک پائیدار کیمیائی مادّہ استعمال کیا گیا ہے جس کی سالماتی ساخت (مالیکیولر اسٹرکچر) ایک پنجرے جیسی ہوتی ہے جبکہ اس کی کثافت (ڈینسٹی) بھی بہت کم ہوتی ہے؛ یعنی اس مادّے کی تھوڑی مقدار بھی بہت زیادہ جگہ گھیرتی ہے۔

واضح رہے کہ ایم او ایس کی ایک اور اضافی خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ ایک طرف سے پانی کو کشش کرنے (اپنی طرف کھینچنے) اور دوسری طرف سے دفع کرنے (خود سے دور کرنے) کی قدرتی صلاحیت رکھتا ہے۔ سنگاپور کے ماہرین نے ایم او ایس کی اسی خاصیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے نئے اسفنج میں استعمال کیا ہے جو ہوا میں نمی (آبی بخارات) کو ایک طرف سے جذب کرتا ہے، پانی میں تبدیل کرتا ہے اور دوسری طرف سے اس پانی کو نکال باہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے