ملازم روبوٹ

سام سنگ کی جانب سے گھر میں ملازم کی طرح کام کرنے والے روبوٹ کی تیاری کا آغاز

سیئول (پاک صحافت) دنیا کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی سامسنگ جدید ترین اسمارٹ فونز بنانے کے بعد اب دنیا کا ایسا روبوٹ بنانے پر کام کر رہی ہے جو گھر میں ایک ملازم کی طرح کام کر سکے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ  روبوٹ گھر میں لانڈری اٹھانے، ڈش واش بھرنے ، ٹیبل ترتیب دینے یہاں تک مالک کو ڈرنک دینے جیسے کام سرانجام دے سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے روبوٹ کو ’بوٹ ہینڈی‘ کانام دیا گیا ہے  اور کمپنی کا کہنا ہے کہ روبوٹ کیمرہ اور AI استعمال کرکے اشیاء کو پہچان سکے گا۔نئے روبوٹ سے متعلق سام سنگ کے ریسرچ صدر سیباستین سیانگ کا کہنا ہے کہ بوٹ ہینڈی سے مراد آپ کے لیے کچن ،لیونگ روم اور گھر میں کہیں بھی اضافی ہاتھ کی توسیع ہے۔

واضح  رہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی جانب سے فی الحال اس نئے  روبوٹ کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بوٹ ہینڈی ایک لمبا ، پتلا ، سیاہ اور سفید رنگ کا روبوٹ ہے جس کی دو بڑی ڈیجیٹل آنکھیں ہیں جو چاروں طرف گھومتے ہوئے تاثرات تبدیل کرتا ہے۔ اس کا بنیادی ڈھانچہ اس کے تین اعضاء کندھے، کہنی اور کلائی ہیں، اس کے آخر میں ہاتھ جیسا کلیمپ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے