چاند پر خلا بازوں کے پہننے کیلئے خصوصی خلائی سوٹ متعارف

(پاک صحافت) ناسا اور امریکی کمپنی ایکسیئم نے چاند مشن پر جانے والے خلابازوں کے پہننے کیلئے بنائے گئے نئے خلائی سوٹ کی رونمائی کردی۔ خلابازوں کے خصوصی سوٹ کی نمائش کے موقع پر ایکسیئم کا کہنا تھا کہ رواں برس گرمیوں کے بعد خلابازوں کو ٹریننگ کیلئے نئے سوٹ پیش کیے جائیں گے، جو کہ ناسا کی تحقیق کی روشنی میں تیار کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے اپنے  بیان میں کہا کہ ناسا اور ایکسیئم کی پارٹنرشپ خلا میں امریکا کی حکمرانی برقرار رکھنے اور خلابازوں کو چاند کی سطح پر اتارنے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناسا کی سالوں کی تحقیق کی مدد سے ایکسیئم کی جانب سے تیارکردہ یہ نیا سوٹ نہ صرف پہلی خاتون کو چاند کی سطح پر چلنے میں مدد دیگا بلکہ  مزید لوگوں کو بھی موقع فراہم کرے گا کہ وہ چاند پر جاکر سائنس کیلئے مزید کھوجنا کرسکیں۔

واضح رہے کہ  ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کے ڈائریکٹر وینیسا وائش کا کہنا ہے کہ آج ایکسیئم نئے ٹیکنالوجی کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نئے سوٹ بنا رہا ہے جس سے ہم اپنے تمام مراکز کو یہ سہولت دینے کے قابل ہو جائیں گے کہ ہمارے خلا باز محفوظ سوٹ پہن کر سطح پر ہونے والے آپریشن کے دوران سب کچھ کر پائیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے