ٹک ٹاک نے پاکستان میں کانٹنیٹ کریئیٹرز کے لیے کریئیٹر (Creator) پورٹل متعارف کرادیا

ٹک ٹاک

کراچی (پاک صحافت) شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پاکستان میں کانٹنیٹ کریئیٹرز کے لیے کریئیٹر(Creator) پورٹل متعارف کرادیا، جہاں صارفین کے لیے مواد کی تیاری کے لیے درکار تمام وسائل ایک جگہ پر دستیاب ہوں گے۔ اس پورٹل تک ٹک ٹاک اکاؤنٹ @tiktokcreatorspakistan کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، اس پورٹل پر ویڈیوز کا ایک سلسلہ دستیاب ہے جو کریئیٹرزکو اپنی ویڈیوز کو اگلے درجے تک لے جانے میں مدد کی غرض سے رہنمائی، تجاویز اور ترکیبیں فراہم کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کریئیٹرز پورٹل کی مدد سے کریئیٹرز کو قصہ گوئی (storytelling)، کمیونٹی تشکیل دینے اور تخیلاتی اثرات پرمشتمل ماڈیولز تک رسائی ملے گی، جن کا مقصد پلیٹ فارم پر مواد کی تخلیق کو متاثرکن اور متنوع بنانا ہے۔ اس کے علاوہ اس پر ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز پر ایک تفصیلی ماڈیول بھی دستیاب ہوگا تاکہ پاکستانی کریئیٹر اُنہیں بہتر طور پر سمجھ سکیں اور مواد تخلیق کرتے ہوئے ان پر عمل کر سکیں۔

واضح رہے کہ اس ضمن میں ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے فیچرز سے نہ صرف پلیٹ فارم پر مواد کا معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ بھی یقینی بنایا جاسکے گا کہ ٹک ٹاک ایک محفوظ مقام ہے جہاں صارفین خوشیاں تقسیم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے آتے ہیں۔ بیان کے مطابق کریئیٹرز ٹک ٹاک کی دل و جان ہیں جو ایپلی کیشن کو ایک خوشگوار جگہ بناتے ہیں اور جہاں لاکھوں افرادت فریح کرنے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کے لیے بھی آتے ہیں، اس بات سے قطع نظر کہ کون کتنی بڑی شخصیت ہے، ٹک ٹاک تمام افراد کو ناظرین تک پہنچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں