ٹوئٹر کے مقابلے پر تیار کی جانے والی ایپ کی پہلی اور واضح جھلک سامنے آگئی

(پاک صحافت) میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی جانب سے ٹوئٹر جیسے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی تیاری پر کئی ماہ سے کام کیا جا رہا ہے۔ اب ٹوئٹر کے مقابلے پر تیار کی جانے والی ایپ کی پہلی اور واضح جھلک سامنے آگئی ہے۔ اس ایپ کو ابھی پراجیکٹ 92 کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کی ایک میٹنگ کے دوران کمپنی کے چیف پراڈکٹ آفیسر کرس کوس نے اس نئی ایپ کی تفصیلات بتائیں۔ یہ ایپ انسٹاگرام پر مبنی ہے اور اسے ایکٹیویٹی پب نامی ڈی سینٹرلائزڈ سوشل میڈیا پروٹوکول سے منسلک کیا جائے گا۔ میٹنگ کے دوران کرس کوس نے اس نئی ایپ کو ٹوئٹر پر ہمارا ردعمل قرار دیا۔ اس ایپ کے لیے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ سسٹم کو استعمال کرکے صارف کی تفصیلات کو جمع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس ایپ کا نام ممکنہ طور پر تھریڈز رکھا جا سکتا ہے۔ کرس کوس نے بتایا کہ ہم نے اس طرح کے پلیٹ فارم میں دلچسپی رکھنے والے کریٹیرز اور عوامی شخصیات کی رائے سنی ہے اور وہ ہماری سروس پر اعتماد اور انحصار کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کا مقصد اس ایپ کو استعمال کے لیے آسان بنانا ہے جبکہ صارفین کے تحفظ کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

تھریڈز پوسٹس کے لیے لوکیشن شیئرنگ فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں لوکیشن ٹیگنگ فیچر متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے