واٹس ایپ

واٹس ایپ کی نئی پالیسی صارفین کی جانب سے مسترد

سان فرانسسکو (پاک صحافت) میسجنگ اور ویڈیو کالنگ کی معروف ترین ایپ واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کو صارفین کی جانب سے یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں پیغام رسانی کی ایپلیکیشنز ٹیلی گرام اور سگنل کے صارفین میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران ایپل اور گوگل سے تقریباً 1 لاکھ صارفین نے سگنل ایپ ڈاؤن لوڈ کیا۔ جبکہ اسی دوران ٹیلی گرام کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد 2.2 ملین تک بڑھ گئی۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کی شرح میں 11 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے  کہ واٹس ایپ کی جانب سے  بدھ کے روز جاری ہونے والی نئی پالیسی کے مطابق  کمپنی صارفین کا ڈیٹا ناصرف استعمال کرے گا بلکہ اسے فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرے گا، اس کے لیے کمپنی نے صارفین کو 8 فروری تک کا وقت دیا ہے تاکہ وہ اسی سروس کا استعمال جاری رکھ سکیں، اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تھریڈز پوسٹس کے لیے لوکیشن شیئرنگ فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں لوکیشن ٹیگنگ فیچر متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے