واٹس ایپ

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے مزید دو فیچرز پیش کردیے

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے مزید دو فیچرز پیش کردیے جس سے کئی افراد کی مشکل آسان ہوجائے گی۔ واٹس ایپ کی جانب سے ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والی صارفین کے لیے ‘کراپ ٹول’ متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اب بھیجی جانے والی تصاویر کو کراپ کیا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ یہ سہولت پہلے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو میسر تھی تاہم اب اسے ویب کے ورژن کے لیے بھی پیش کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جب صارف کوئی بھی تصویر کسی چیٹ میں بھیجنے کے لیے سلیکٹ کرے گا تو اس کے پاس تصویر میں دکھائے گئے آپشنز نظر آئیں گے، ان ہی میں سے ایک آپشن کراپ کا بھی ہوگا۔ صارف اپنی مرضی کے مطابق تصویر میں ایڈیٹنگ کرکے بھیج سکے گا۔ دوسرا فیچر یہ ہے کہ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین کے لیے ‘ایچ ڈی فوٹوز’ کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

واضح رہےکہ اس فیچر کے تحت صارفین کے واٹس ایپ پر بھیجی اور موصول کی جانے والی تصاویر کی کوالٹی مزید بہتر ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کا اپ ڈیٹڈ ورژن انسٹال کرنے کے بعد صارفین اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ تصویر بھیجتے ہوئے فوٹو کوالٹی کا آپشن آئے گا جس میں آپ ایچ ڈی کا انتخاب کریں گے۔ اس کے بعد کوئی بھی بھیجی جانے والی تصویر کی کوالٹی بہترین یعنی ایچ ڈی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے عمر کی حد 16 سال سے کم کردی

(پاک صحافت) دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے عمر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے