ملٹی سیلیکان چپ

فائیو جی کی کامیابی کے بعد ماہرین نے 6G کے لیے بھی ملٹی پلیکسر چپ تیار کرلی

اوساکا (پاک صحافت) ماہرین نے فائیو جی کی کامیابی کے بعد کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کو ’’6 جی‘‘ اور اس سے بھی آگے تک پہنچانے کےلیے کمر باندھ لی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق کرتے ہوئے ’’6 جی‘‘ کمیونی کیشن کےلیے ملٹی پلیکسر چپ بنا لی ہے جسے بالکل خالص سلیکان سے تیار کیا گیا ہے۔

ماہرین ٹیکنالوجی کے مطابق اگر ’5 جی‘ کے ذریعے 20 گیگابٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا کمیونی کیشن ممکن ہے تو ’6 جی‘ کنکشن کی متوقع رفتار اس سے بھی 50 گنا زیادہ یعنی 1,000 گیگابٹس (ایک ٹیرابِٹس) فی سیکنڈ ہوگی۔ خیال رہے کہ ڈیٹا کمیونی کیشن میں ’’ملٹی پلیکسر‘‘ خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ سگنلوں کو بہت تیزی سے تقسیم کرنے اور منظم طور پر ایک ساتھ جوڑنے کا کام کرتے ہوئے تیز رفتار ڈیٹا ٹرانسفر میں سہولت پیدا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ غیرمعمولی طور پر تیز رفتار ڈیٹا کمیونی کیشن/ ڈیٹا ٹرانسفر کو یقینی بنانے کےلیے یہ چپ ’’آپٹیکل ٹنلنگ‘‘ کے عمل سے استفادہ کرتی ہے۔ اپنے سادہ ڈیزائن کے ساتھ، چار چینلوں والا یہ ملٹی پلیکسر 48 گیگابٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرسکتا ہے جو ’’8 کے‘‘ کوالٹی والی بھاری بھرکم ویڈیو کی اسٹریمنگ کےلیے بہت کافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے