آئی فون

ایپل کے آئی فون 15 سیریز کے فونز کیسے ہوں گے؟

کراچی (پاک صحافت) ایپل کے آئی فون 15 سر یز کے فونز کیسے ہوں گے؟ اس حوالے سے ابھی سے ہی کچھ تفصیلات  آنا شروع ہوگئی ہیں۔ اس سال ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز میں چند غیر متوقع تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے تاکہ ڈیزائن کے لحاظ سے وہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے ملتا جلتا نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس میں اینڈرائیڈ فونز کی طرح خم ایجز کا ڈیزائن دیا جائے گا جبکہ کناروں کی پٹی یا بیزل کو کم کیا جائے گا۔ ڈسپلے سائز کے لحاظ سے آئی فون 15 سیریز گزشتہ سال کے آئی فون 14 سیریز جیسی ہی ہوگی۔ لیکس کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس ڈیزائن کے لحاظ سے سب سے زیادہ خوبصورت ماڈل ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سال کے پرو ماڈلز میں بٹن نہیں ہوں گے بلکہ والیوم اور پاور بٹن کو ڈیوائس کے اندر ہی نصب کردیا جائے گا۔ اسی طرح آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس ایپل کے اولین فونز ہوسکتے ہیں جن میں یو ایس بی سی پورٹ چارجنگ کے لیے دی جاسکتی ہے۔ اس سال آئی فون 15 پرو میکس میں پیری اسکوپ زوم کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے