خواجہ آصف

اگر فوج کے نمائندے ثالثی نہ کرتے تو آج ہمیں یہ کامیابی نصیب نہ ہوتی۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر پاک فوج کی مدد اور تعاون شامل نہ ہوتا تو فیٹف جیسے اہم مسئلے پر ہمیں کبھی کامیابی نصیب نہ ہوتی، اس میں فوج کا اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے معاملے پر پاک فوج نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا فیٹف پر کامیابی میں نہایت اہم رول ہے، بہت سے بنیادی مسائل کے حل میں فوج کا کردار کلیدی رہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ فیٹف کے پلان آف ایکشن کے تحت قانون سازی پر حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات شدید تھے۔ وہ تمام میٹنگز میں شریک رہے، وہ سمجھتے ہیں کہ اگر فوج کے نمائندے ثالثی نہ کرتے تو آج ہمیں یہ کامیابی نصیب نہ ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے