ایسا ملک جس نے 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

کراچی (پاک صحافت) جنوبی کوریا کی جانب سے 5 سال کے اندر 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت سائنس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 6 جنریشن نیٹ ورک سروسز کو 2028 تک جنوبی کوریا میں متعارف کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل تخمینہ لگایا گیا تھا کہ دنیا میں 6 جی ٹیکنالوجی کی آمد 2030 سے قبل ممکن نہیں ہوسکے گی۔ جنوبی کورین حکومت کی جانب سے اس مقصد کے لیے آلات، پرزہ جات اور دیگر مواد کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں کو مراعات فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح 6 جی نیٹ ورک کے لیے سپلائی چین کو بھی مضبوط بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کے ذریعے جنوبی کوریا باقی دنیا کو 6 جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے پیچھے چھوڑنا چاہتا ہے۔ جنوبی کوریا کی جانب سے 2022 میں 5 جی ٹیکنالوجی کے 25.9 فیصد پیٹنٹس رجسٹر کرائے گئے تھے جبکہ چین 26.8 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا۔ 6 جی ٹیکنالوجی کے بارے میں ابھی کچھ زیادہ تفصیلات تو موجود نہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے ہولوگرافک کمیونیکیشن کو سائنس فکشن سے نکال کر حقیقت بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسمارٹ فون

وہ اسمارٹ فون جو ایک بار چارج ہونے پر 94 دن تک کام کر سکتا ہے

(پاک صحافت) اسمارٹ فونز اب ہماری زندگی کے لیے اہم بن چکے ہیں اور ہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے