ایران میں طاقتور انجن کی حامل سیٹلائٹ لانچ

تہران (پاک صحافت) ایران نے جدید ٹیکنالوجی میں اپنا لوہا منواتے ہوئے طاقتور انجن کی حامل سیٹلائٹ لانچ کردی ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق پیر کو ٹیلیویژن انٹرویو میں وزارت دفاع ایرو اسپیس آرگنائزیشن کے ترجمان احمد حسینی نے کہا کہ زولجنہ نامی سیٹلائٹ کیریئر میں ایران کے ٹھوس ایندھن کے استعمال کرنے والے سب سے طاقتور انجن کا استعمال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت دفاع نے ٹھوس ایندھن پر چلنے والے ایک طاقتور انجن کے ساتھ ایک نیا سیٹلائٹ کیریئر لانچ کیا ہے۔ زولجنہ 220 کلو وزنی مصنوعی سیارہ زمین کے مدار میں 500 کلو میٹر کے فاصلے پر لے جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت دفاع ایرو اسپیس آرگنائزیشن کے ترجمان احمد حسینی کے مطابق  ایران میں اب تین آپریشنل سیٹلائٹ کیریئرز ہیں زولجینہ ، سریر اور سوروش۔ سیر ایک ٹن کے بوجھ کو ایک ہزار کلومیٹر کی بلندی تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سیمرگ کی جگہ لے رہا ہے۔ انہوں نے نے سیٹلائٹ کیریئر کے کامیاب تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس خلائی تجربے کی سب سے اہم کامیابی سب سے طاقتور ٹھوس ایندھن کے انجن کا استعمال کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چیٹ جی پی ٹی

چیٹ جی پی ٹی کو ہر ہفتے کتنے افراد استعمال کرتے ہیں؟

(پاک صحافت) انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نئی سروس نے صارفین کی تعداد میں اضافے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے