ٹوئٹر آڈیو

اب ٹوئٹر پر وائس میسیج بھیجنا بھی ممکن

(پاک صحافت) ٹوئٹر نے مخصوص ممالک میں وائس میسیج کا فیچر متعارف کرائے جانے کے دو سال بعد اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کردیا۔ ٹوئٹر پر ابتدائی طور پر برازیل اور جاپان میں 2020 کے اختتام پر وائس میسیج کا فیچر پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد فروری 2021 میں اسے بھارت میں بھی آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران وائس میسیج کی آزمائش دیگر متعدد ممالک میں بھی کی جا رہی تھی اور پاکستان میں بھی بعض صارفین کو مذکورہ فیچر پر رسائی تھی۔ لیکن 19 مئی کو ٹوئٹر کی جانب سے وائس میسیج کو تمام اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے پیش کردیا گیا۔ وائس میسیج بھیجنے کے فیچر کو صرف اور صرف موبائل صارفین استعمال کر سکیں گے، یعنی اسے صرف ایپلی کیشن سے ہی بھیجا جا سکے گا لیکن اسے ڈیسک ٹاپ صارفین سن سکیں گے۔

واضح رہے کہ مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ایک منٹ 30 سیکنڈ کا وائس میسیج بھیج سکیں گے اور پیغام کو بھیجنے سے قبل انہیں اپنی وائس کو سننے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ صارفین اپنے ہی ریکارڈ شدہ میسیج کو سننے کے بعد اگر چاہیں تو کینسل بھی کر سکتے ہیں اور دوبارہ میسیج ریکارڈ کرکے بھیج سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے