آئی فون 15 پرو ماڈلز کی تصاویر سامنے آگئیں

(پاک صحافت) ایپل کے نئے آئی فونز ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر ان کے حوالے سے حالیہ مہینوں میں بہت زیادہ لیکس سامنے آئی ہیں۔ اب ایک نئی لیک میں آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس کے ڈیزائن کی واضح جھلک پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 ٹو 5 میک نے آئی فون 15 پرو ماڈلز کے کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائن (سی اے ڈی) کی تصاویر جاری کی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ نئے فونز ڈیزائن کے لحاظ سے گزشتہ سال کی ڈیوائسز کے مقابلے میں کچھ مختلف ہوں گے۔ اس بار پرو ماڈلز میں یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ کے اضافے کے ساتھ بیزل (کناروں کی پٹیاں) کا حجم بھی کم کیا گیا ہے۔ اسی طرح نئی تصاویر میں ایپل واچ الٹرا کی طرح کا ایکشن بٹن بھی نظر آرہا ہے جو آئی فون 15 پرو ماڈلز میں میوٹ سوئچ کی جگہ لے گا۔

واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے نئے فونز کے بارے میں باضابطہ طور پر کچھ نہیں کہا گیا تو ڈیزائن کے حوالے سے کچھ کہنا مشکل ہے۔ مگر عموماً کمپنیوں کی جانب سے اس طرح کے ڈیزائن نئے فونز متعارف کرانے سے کئی ماہ قبل تیار کر لیے جاتے ہیں تاکہ ان کے فون کیس تیار ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے