احسن اقبال

یہ لوگ کورونا کے نام پر آنے والی امداد بھی کھا گئے، احسن اقبال حکومت پر برس پڑے

نارووال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ کورونا کے نام پر ملنے والی امداد بھی کھا گئے، اور اب یہ ریٹائرڈ غریبوں کی پنشن پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ 12سو ارب کورونا امداد کے غبن کی فوری انکوائری کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ نالائق ہیں نااہل ہیں، 30 سال بھی بیٹھے رہیں ان سے کچھ نہیں ہوگا، یہ قوم کو جھوٹی تسلیاں دے کر اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو بحال نہ کرنا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی اتنی بے توقیری پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس 6 سال سے بند ہے، الیکشن کمیشن فوری فیصلہ کرے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ٹرینڈ بنا کر کشمیریوں کی مدد نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے