شاہد خاقان عباسی

یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے متفقہ امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر سینیٹر منتخب ہوں گے۔  اس دوران شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ  یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ اب تک سینیٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نظر نہیں آیا ہے، اللہ کرے سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا رول ختم ہونےکی بات درست ثابت ہو۔

تفصیلات کے مطابق  شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  سینیٹ الیکشن میں کیا ہوتا ہے سب دیکھ لیں گے۔ رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ  یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔  دوسری جانب انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی رہائی سے متعلق کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، نظام کی ناکامی ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام جاری ہے۔

واضح ہے کہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور  وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے دعویٰ کیا کہ جن ارکان اسمبلی کے بارے میں سنا تھا کہ وہ ووٹ نہیں دیں گے ان سے ملاقات کی ہے، وہ ووٹ دینے کو تیار ہیں ،ہمارے دونوں ارکان حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جمہوری پارٹی ہے، اختلافات حصہ ہیں، مسلم لیگ ن نہیں کہ نواز شریف سے اختلاف کرو اور دوسرے دن پارٹی سے نکال دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے