یقین ہے پولیس اب کچے کے ڈاکوؤں کا خاتمہ کر کے رہے گی، آئی جی سندھ

 (پاک صحافت) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ یقین ہے پولیس اب کچے کے ڈاکوؤں کا خاتمہ کر کے رہے گی۔ کندھکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کشمور، شکارپور اور گھوٹکی میں پہلے ڈاکو زبردستی اغوا کرتے تھے، اب ہنی ٹریپنگ کر رہے ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ 6 ماہ میں 529 افراد کو ہنی ٹریپنگ سے بچایا ہے، پولیس نے کچے کے علاقوں کو سیل کیا ہوا ہے، عوام کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور طاقت سےجرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کا خاتمہ کریں گے، گھوٹکی اور سکھر میں اغوا کی وارداتیں زیرو کر دیں گے۔

واضح رہے کہ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ پریا کماری کے کیس میں جے آئی ٹی کام کر رہی ہے، امید ہے وہ جلد بازیاب ہوں گی، ضلع کشمور کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، اسلحہ کی روک تھام کے لیے سی ٹی ڈی کام کر رہی ہے جلد قابو پالیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے