عطا تارڑ

ہمارے پاس پنجاب میں 200 سے زائد ارکان موجود ہیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس دو سو سے زائد ارکان موجود ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے باغی ارکان اور پی پی ارکان بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہانے سے اجلاس کو معطل کرنا چاہتے ہیں، ہماری اپنے ارکان کی تعداد 162 ہے، پاکستان پیپلزپارٹی، ترین گروپ اور اسد کھوکھر گروپ کے ارکان بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ترین گروپ نے ہمیں سپورٹ کیا ہم ان کا ووٹ بھی کاسٹ کرائیں گے، ہمارے ساتھ 4 آزاد ارکان بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وفاق کی طرح پنجاب میں بھی غیرآئینی اقدام کرنے کی کوشش کی جائے گی جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے