نواز شریف

ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کیلئے خطرہ نہیں ہے۔ نواز شریف

لندن (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے دیے گئے غیر ذمہ دارانہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو بین الاقوامی قوانین اور طریقوں کا احترام کرتے ہوئے اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ تمام آزاد ریاستوں کی طرح پاکستان بھی اپنی خود مختاری، خود مختار ریاست اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے