راحت فتح علی

راحت فتح علی خان کا نیا گانا’فضاؤں میں‘ ریلیز

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے معروف گلوکارراحت فتح علی خان کا نیا گانا ’فضاؤں میں‘ میں ریلیز کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نئی پاکستانی فلم ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘ کا پہلا گانا ’فضاؤں میں‘ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ملک عقیل اور اداکارہ مائرہ بنگش پر فلمائے گئے اس گانے کو استاد راحت فتح علی خان نے اپنی سحر انگیز آواز میں گایا ہے۔ یاد رہے کہ اس کے ہدایتکار فیاض ادریس ہیں۔

واضح رہے کہ  فلم ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘ جس میں ملک عقیل اور اداکارہ مائرہ بنگش کے علاوہ اداکارہ لیلہٰ زبیری، سیدہ امتیاز اور اداکار نعمان حبیب بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے