امریکی سفیر

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ نے طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) امریکی صدر کے بیان پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے وضاحت مانگ لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کے معاملے پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفترخارجہ طلب کرکے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔ پاکستان نے امریکی سفیر کو احتجاجی مراسلہ بھی تھما دیا ہے جس میں وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفیر سے مراسلے کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت کا بھی کہا گیا ہے۔ امریکی سفیر کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا اور انہیں پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات کی حفاظت سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے