شازیہ مری

ہم نے ڈکٹیٹر اور آمریت والی حکومتوں کو ہمیشہ ٹھوکر ماری ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکز ی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کہتا تھا میں سب کو رلاؤں گا اس لئے ہر طرف عوام کی چیخ و پکار ہے، ہم نے ڈکٹیٹر اور آمریت والی حکومتوں کو ہمیشہ ٹھوکر ماری ہے۔ عمران خان لوگوں کی قربانیوں کو نظر انداز کررہے ہیں، ہمیں روز بری خبر ملتی ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہر ممبر کا رول ہوتا ہے، پیپلز پارٹی بھی حقیقی جمہوریت کے لئے کوشاں ہے، ہمیں نہیں لگتا کہ سلیکٹڈ عمران خان عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ ہر پاکستانی شہری آج دو لاکھ کا مقروض ہوچکا ہے، آج غریب غریب تر اور مڈل مین غریب ہوچکا ہے، ڈی اے پی کھاد کے لئے کسان پریشان ہے، بلاول بھٹو نے سلیکٹڈ حکومت کو آفر کی ہماری مدد کی ضرورت ہوئی تو کرینگے، بلاول بھٹو 27 مارچ کو کراچی سے عوامی لانگ مارچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے