خواجہ آصف

ہم نے فوج پر کبھی بھی بطور ادارہ تنقید نہیں کی۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم نے فوج پر کبھی بھی بطور ادارہ تنقید نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں چند روز رہ گئے ہیں اور لوگ پوچھتے ہیں کہ شہر میں کیا کام ہوا ہے۔ نواز شریف نے 46 ارب روپے لگا کر موٹر وے دی جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں ایک اینٹ بھی نا لگی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ نواز کو چوتھی بار موقع ملا تو رہ جانے والے مسائل بھی حل کریں گے۔ آپ لوگوں کا حق بنتا ہے کہ ہمارا گریبان پکڑ کر کہیں کہ ہمارے مسائل حل کر یں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف نیب میں درخواستیں دیں لیکن میں نے کبھی کسی کے خلاف درخواست نہیں دی۔ میں نے سیاسی کارکن کی حیثیت سے ان آزمائشوں کو برداشت کیا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے