رانا ثناءاللہ

ہم خیال بینچ گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے جو کررہا وہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم خیال بینچ گزشتہ ڈیڑھ دوسال سے جو کررہا ہے وہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت عدالتی سائیڈ پر جس طرح کے فیصلے ہورہے ہیں، ایک ہم خیال بینچ گزشتہ ڈیڑھ دوسال سے جو کررہا ہے وہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ جو بھی کیس ان کے سامنے ہو لوگوں کو فیصلے کا پہلے سے پتا نہ ہو۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ آئین کی تشریح کرنے کے اختیار کو اس طرح سے استعمال کیا گیا کہ آئین کو ری رائئٹ کردیا گیا اور پارلیمنٹ کو بالکل غیرمتعلقہ اور بانجھ کردیا گیا کہ قانون کا جائزہ لینے کے اختیار کو قانون سازی کے عمل کو روکنے کے اوپر استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک قانون کے وجود میں آنے سے قبل حکم امتناع جاری کردیا گیا، پارلیمنٹ کو قانون سازی کے بنیادی حق سے محروم کردیا گیا۔ عدلیہ کو آئین کی تشریح کرنے کا آئینی اختیار پارلیمنٹ نے دیا ہے ہوسکتا ہے کہ آنے والے وقت میں یہ اختیار ہی واپس لے لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے