کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کی ایرانی صنعتکار و تاجروں کو کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایران میں خراسان رضوی چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز اور مائینز اینڈ ایگریکلچر کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خراسان رضوی چیمبر اراکین سے باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ، تجارتی وفود کے تبادلوں، صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیمبر اراکین کو پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

ان کہنا تھا کہ توانائی، صحت، زراعت اور دیگر شعبوں میں ایرانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

گورنر سندھ نے مشہد میں امام علی رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری دے کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے