حافظ حمداللہ

گوادر دھرنے کے جائز مطالبات حل کرنا ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حافظ حمدللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے کئی روز سے دھرنے دینے والے گوادر کے عوام کے جائز مطالبات پورے کرنا ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے ہزاروں خواتین سمیت گوادر کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں، جو ان کا جمہوری حق ہے۔ گوادر کے عوام تعلیم اور صحت تو دور کی بات رہی، پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ بنیادی ضروریات سمیت جائز مطالبات حل کرنا ریاست اور حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے گوادر میں جاری احتجاج کا نوٹس لے لیا، خان نے آج تک جس مسئلے کا نوٹس لیا، وہ مزید گمبھیر ہی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے