گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا

گلگت بلتستان (پا ک صحافت) گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ میں 12 جولائی کو دن 2 بجے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ جی بی کے انتخاب کے لیے پولنگ 13 جولائی کو دوپہر 12 بجے اسمبلی ہال میں ہو گی۔ یاد  رہے کہ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے جعلی ڈگری کیس میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید کو نااہل قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی جگہ راجہ اعظم کو وزیرِ اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم اپیلٹ کورٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے شیڈول کی منظوری دی تھی۔ اسپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کا نیا شیڈول سپریم اپیلٹ کورٹ میں پیش کیا تھا جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے