گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد

گلگت (پاک صحافت) صوبائی حکومت کی جانب سے ملک کے دیگر شہروں اور مختلف ممالک سے سیاحوں کے گلگت بلتستان داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر دیامر استور ڈویژن نے بابوسرٹاپ اور تھور چیک پوسٹ پر تعینات افسران کو سیاحوں کو روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بابوسر اور تتا پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ بابوسر ٹاپ اور تھور چیک پوسٹ کو تمام سیاحوں کے لیے مکمل بند کیا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی خلاف کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے کی موسمی ایڈوائزری کے مطابق مستقبل کے لائحہ عمل طے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے