اسعد محمود

گزشتہ حکومت کی ناکام کشمیر پالیسی کیوجہ سے آج بھارت کشمیری عوام کیخلاف سنگین اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اسعد محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) اسعد محمود کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناکام کشمیر پالیسی کی وجہ سے آج بھارت مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے خلاف سنگین اقدامات اٹھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کے حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں علیحدہ علیحدہ قراردادیں آچکی ہیں، چین کی دوستی پر پوری قوم کا اتفاق اور کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانی عوام کی کمٹمنٹ ہے۔

اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کو اس خطے میں ظلم کی چکی بنا دیا ہے، پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیری عوام کے لیے آواز اٹھائی ہے، گزشتہ حکومت کی ناکام کشمیر پالیسی کی وجہ سے آج بھارت کو کشمیری عوام کے خلاف اس قسم کے اقدام اٹھانے کی جرات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایف بی آر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے