فضل الرحمان

پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، فضل الرحمان

ڈی آئی خان (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں؟ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی پریس کانفرنس کی حرف بہ حرف گفتگو پر قائم ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم اس وقت عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل کو نہیں مانتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس نے ملک کو دیوالیہ کیا، اس سے مذاکرات کس لیے کریں؟ حیرت ہے 90 دن میں الیکشن آئین کا تقاضہ ہے لیکن عمران کو راضی کریں تو پھر کوئی بات نہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 26 اپریل کو طلب کر لیا۔ اس حوا لے سے جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ اجلاس 3 سے 4 دن جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور عدالتی سطح پر پیدا کردہ بحران کے عوامل پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے