نواز شریف

گرفتاری کی کوئی پرواہ نہیں، جلد پاکستان آونگا۔ نوازشریف کا بڑا اعلان

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ گرفتاری کی کوئی پرواہ نہیں جلد پاکستان آکر قوم کو لیڈ کرونگا۔ مشرف دور میں بھی سات سال ملک سے باہر رہا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے لندن میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ہر شعبہ میں تنزلی ہے۔ میں پاکستان واپس ضرور آؤں گا۔ پہلے بھی بیٹی مریم نواز کے ساتھ گرفتاری دینے آیا تھا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ڈان لیکس ڈرامہ تھا، تماشہ تھا۔ میری بات اس وقت مانی ہوتی تو آج تھوک کر چاٹنا نہ پڑتا۔ ڈان لیکس کو پانامہ بنادیا گیا، ججز سے سزائیں دلوائیں گئی، ججز کو کہا گیا نواز شریف اور مریم نواز کو باہر نہیں آنے دینا۔ شوکت عزیز صدیقی کا کیس سنا جانا چاہئے، اس سے پتہ چل جائیگا کہ نواز شریف کو کیسے نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے