کیپٹن صفدر

کیپٹن صفدر کی مدینہ منورہ میں مانگی گئی دعائیں قبول ہوگئیں

پشاور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کی جانب سے روضہ رسول اکرم اور مدینہ منورہ میں مانگی گئی دعائیں قبول ہوگئی ہیں۔ جس پر انہوں نے شکرانے کے سجدے بھی بجالائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد انہوں نے احاطہ عدالت میں ہی شکرانے کے نوافل ادا کئے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں مانگی گئی دعائیں قبول ہوگئی ہیں۔

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل خان کی سربراہی میں بینچ نے محمد صفدر کی درخواست ضمانت پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔ کیپٹن (ر) صفدر نےنیب گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاک فوج شہداء

ٹانک اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے علاقے ڈسٹرکٹ ٹانک اور ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے باغ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے