حسن مرتضیٰ

کھاد کی بلیک مارکیٹنگ نے کسانوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، حسن مرتضیٰ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔ حسن مرتضی کاکہنا ہے کہ پنجاب میں کھاد نایاب ہوگئی ، کھاد کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھاد کی بلیک مارکیٹنگ سے متعلق جاری بیا ن میں پی پی رہنما حسن مرتضی نے کہا کہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ کسان گندم کی فصل لگانے کے لیے کھاد کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں، گھنٹوں قطاروں میں کھڑا کرنے کے بعد کسان کودس کی بجائے ایک بوری کھاد دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ حسن مرتضی نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ نے ضلع چنیوٹ اور فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے کسانوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ سرکاری نرخوں پر کھاد کی ایک یا دو بوری سے کسانوں کی ضرورت پوری نہیں ہوتی، یوریا فی بیگ ایک ہزار روپے اضافے کیساتھ دو ہزار آٹھ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے