ناصر حسین شاہ

کورونا ویکسین کے متعلق منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین کے متعلق منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین کے متعلق جھوٹی اور من گھڑت باتیں کرنے اور لوگوں کے درمیان اس حوالے سے شکوک و شبہات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں کورونا مثبت کیسز کے اعداد و شمار آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی تو تاجروں کے مطالبات ضرور مانیں گے اور پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے