مریم اورنگزیب

کورونا ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے آج ملک میں کورونا ویکسین دستیاب نہیں۔ عمران خان کورونا کے متعلق حکمت عملی بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بروقت کورونا ویکسین کا بندوبست نہیں کیا اور عمران خان نے شہریوں کے لئے ویکسین نہیں منگوائی جس کے نتیجے میں آج ویکسین دستیاب نہیں۔

رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عوامی مسائل حل کرنے اور کورونا ویکسین حاصل کرنے کے بجائے شہباز شریف کے خلاف سیاسی انتقام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن اور نااہلی کا خمیازہ پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے