ویکسین

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بلاک کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ کروائیں اُن کی موبائل سِم بلاک کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سندھ نے وفاقی حکومت کے ذریعے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے کہ  پی ٹی اے تمام لوگوں کو میسج /پیغام بھیجے کہ وہ ویکسین کروائیں۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے این سی او سی کو سندھ حکومت کا فیصلہ کمیونیکیٹ کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اگلے مہینے سے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔ یاد رہے کہ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کرونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے