مراد علی شاہ

کوئی ادارہ الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کرے گا تو نتائج بہتر نہیں نکلیں گے۔ وزیراعلی سندھ

سیہون (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوئی ادارہ الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کرے گا تو نتائج بہتر نہیں نکلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، کچے کے علاقوں میں مسائل ہیں مگر ڈاکوؤں کا خاتمہ کریں گے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کی وجہ سے مہنگائی ہے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں دیر کی، معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو عید کے بعد گھر بنانے کیلئے رقم کی پہلی قسط دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے