بلاول بھٹو زرداری

عمران خان امریکی اور بھارتی شہریوں سے فنڈز اکٹھے کرتے رہے، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان امریکی اور بھارتی شہریوں سے فنڈز اکٹھے کرتے رہے اور خیراتی مقاصد کے لیے اکٹھے کیے گئے پیسے ذاتی، پارٹی مقاصد پر استعمال کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فارن فنڈنگ کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا 1947 سے 2018 تک کا قرضہ ایک طرف اور عمران خان کے دور کا قرضہ ایک طرف ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے اپنی گفتگو میں بھارت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی، ہم نے بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا، بی جے پی ایسے اقدامات سے خود بے نقاب ہو رہی ہے، دنیا کو نظر آرہا ہے کہ بی جے پی ناصرف پاکستان بلکہ اسلام دشمن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے